Description
تفصیل
"حقیقی عدد" اور "تخیلی عدد قسیم کے مجموعہ سے بننے والا عدد "مختلط عدد" کہلاتا ہے۔"
کسی عدد کو اپنے آپ سے ضرب دے کر اس کا مربع نکالا جا سکتا ہے۔ اسی طرح کسی عدد کا جزر المربع بھی نکالا جا سکتا ہے۔یعنی ایک منفی عدد کا جزر المربع کیا ہو؟ اس کا حل نکالنے کے لیے ریاضی دانوں نے "تخیلی عدد" بتائے ہیں۔ اس کے لیے اس عدد کے جزر المربع کو ایک خاص علامت دی جاتی ہے۔ایسے عدد جن کے ساتھ " i " لکھا جاتا ہے، "تخیلی عدد" کہلاتے ہیں ۔ اسی طرح عام اعداد کو "حقیقی عدد" کہا جاتا ہے، مثلاً 7۔ ایسا عدد جو "حقیقی عدد" اور "تخیلی عدد" کے مجموعہ سے بنے،اس کو "مختلط عدد" کہا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر6+7i اور 6-7i مختلط عدد ہیں۔ مختلط اعداد پر جمع، تفریق، ضرب اور تقسیم کے حسابی عمل کیے جا سکتے ہیں. دو مختلط اعداد کی جمع اور تفریق ہو سکتی ہے۔
اسی طرح ضرب اور تقسیم، الجبرا کے عام اصولوں کے مطابق کیے جاسکتے ہیں۔
چونکہ مختلط اعداد پر جمع، تفریق، ضرب، اور تقسیم کے عمل کیے جا سکتے ہیں، اس لیے مختلط اعداد ایک مختلط میدان بناتے ہیں، جسے C کی علامت سے ظاہر کیا جاتا ہے۔