Description
تفصیل
سفید چنے(کابلی) علیٰحدہ سے اُبال کر انہیں چاولوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔ یہ ڈِش عوامی ڈِش کہلاتی ہے۔ مزاروں پر منّت کی جو دیگیں چڑھائی جاتی ہیں ان میں ایک کثیر تعداد اسی قسم کی بریانی کی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ محرم الحرام میں جو دیگیں لنگرِ عام کے لئے تیار کی جاتی ہیں وہ اسی قسم کی بریانی ہوتی ہے۔ قبولی کو گھریلو طورپربھی قبولیتِ عام حاصل ہے۔قبولی ، چنے کی دال کی یخنی میں بھی تیار کی جاتی ہے۔