Description
تفصیل
مُلک چین کی یہ خاص ڈِش اس وقت ساری دنیا میں شہرت کی حامل ہے۔ یہ ڈِش بڑے اہتمام کے ساتھ تیار کی جاتی ہے۔ عموماً اس میں مرغ کا گوشت ریشے کرکے استعمال ہوتا ہے جس کو علیٰحدہ سے پکایا جاتا ہے ۔ چاولوں میں مخصوص سبزیاں ملاکر چاول تیار کئے جاتے ہیں۔ دسترخوان پر بہترین سلاد، دہی یا رائتہ، سِرکہ اور چٹنیاں اس کھانے کا نکھار ہیں۔ نہایت پسندیدہ اور مرغوب ڈِش تسلیم کی جاتی ہے۔اسے کھانے سے گرانی کا احساس بھی نہیں ہوتا کیونکہ " چائینیز کھانے" عموماً ہلکے پھلکے ہوتے ہیں۔