Description
تفصیل
کوفتوں کی طرح قیمہ سے تیار کردہ گولہ کبابوں کو،ہلکے یا تِیکھے مسالوں کی آمیزش کے ساتھ کوئلوں پر بُھون لیا جاتا ہے۔ کبابوں کی یہ قسم اپنا ایک خاص ذائقہ رکھتی ہے عموماً انھیں پوری ، پراٹھے یا چپاتی کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ روکھا بھی کھایا جاتا ہے یا چاولوں کی ڈِش میں اضافی ذائقہ پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔خُشکہ کے ساتھ گولہ اور بہاری کباب صوبۂ بِہار میں کھائے گئے جہاں ان کے تیز مسالوں کا دَ ف مارنے کے لیے پیاز اور ادرک کے لچّھوں کا استعمال کیا گیا جبکہ شمالی ہند کے دیگر علاقوں میں "دہی" کو بطور "ٹھنڈائی" استعمال کیا گیا۔کوئلوں پر سینکے گئے تمام کباب شامل کیے گئے مسالوں کی تاثیر کے لحاظ سے بھی گرم ہوتے ہیں۔