Description
تفصیل
بکرے کے گوشت کو بھی دنیا بھر میں غذائی اہمیت حاصل ہے۔ بڑے جانور کی نسبت اس کا گوشت عوام و خواص کو زیادہ مرغوب ہے۔ لہٰذا بکرے کے گوشت کی کڑاہی دنیا کے بیشتر علاقوں میں نہایت مقبول ہے۔ خاص کر ایشیائی ممالک میں رغبت سے کھائی جاتی ہے۔ چکن کڑاہی کی طرح اسے بھی مختلف مَسالوں کے ساتھ ٹماٹر، پیاز، لہسن، ادرک وغیرہ کے تیار شدہ مسالے میں بھون کر کڑاہی کے اندر اچھی طرح تیار کرلیا جاتا ہے۔ نہایت مزیدار اور پُرلُطف ڈِش ہے۔