URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Nurgisy Koftey نرگسی کوفتے

English NameNurgisy Koftey

Description

تفصیل

مغلیہ کھانوں کی ایک معروف ڈش جو نرگسی کوفتے کہلاتی ہے۔ یہ کوفتے بھی عام کوفتوں کی طرح تیار کیے جاتے ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ نرگسی کوفتے جسامت میں بڑے ہوتے ہیں اور ان کوفتوں کے درمیان اُبلا ہوا انڈا رکھا جاتا ہے۔جب یہ کوفتے تیار ہو کر مہمانوں کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں تو ان کو درمیان سے عموداً کاٹ دیا جاتا ہے اور دونوں کٹے ہوئے حصوں میں انڈا بھی موجود ہوتا ہے جس کی زردی نرگس کے پھول کی آنکھ کے مشابہ ہوتی ہے۔کھانے میں انتہائی لذیذ اور دیکھنے میں دیدہ زیب ڈش ہے جسے شیر مال ‘تافتان یا روے میدے کے پراٹھوں کے ساتھ کھایا جائے تو اپنی لذت کو مزید بڑھا دیتی ہے۔ بر صغیر کے مسلم گھرانوں میں خاص خاص مواقع پر یہ ڈش تیار کی جاتی ہے ، نفیس اور اعلٰی "دعوتی پکوان" تسلیم کیا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share