URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Chusta / But چُستہ ∕ بَٹ

English NameChusta / But

Description

تفصیل

چستہ ∕ بٹ برصغیر کی مقبول ڈش ہے البتہ اس کی تیاری بے پناہ محنت طلب کام ہے۔ اس میں استعمال ہونے والی شے اوجھڑی کی اندرونی سطح ہے جس پر کانٹے نہیں ہوتے(بحوالہ : فرہنگِ آصفیہ،دیکھیے "بَٹ")۔ آنت کے اس حصہ کو بڑی محنت سے الگ کیاجاتا ہے۔ پھر اس کی صفائی بھی بہت توجہ اور تھکا دینے والا عمل ہے۔ اوجھڑی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرنے کے بعد اسے ہانڈی میں چڑھانا جاتا ہے۔ جب یہ اَدھ گلی ہو جاتی ہے تو اسے مسالوں کے ساتھ بھون کر پکایا جاتا ہے۔ برصغیر کے مُسلم گھرانوں کی ڈش ہے اور اہتمام سے پکائی جاتی ہے۔ عموماً روٹی کے ساتھ اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا سالن لذیذ اور لیس دار ہوتا ہے۔بَٹ کو آٹے کی بھوسی یا چونے کے پانی سے بھی دھویا جاتا ہے،اس طرح جن لوگوں کو اس میں سے ہیک آتی ہے ،اس عمل سے بَٹ کی بُو دُور ہو جاتی ہے۔گرم مسالوں کے استعمال سے بَٹ کے سالن میں مَہک شامل ہوجاتی ہے۔بَٹ "حلال " اور "حرام" کی تفریق میں روز ازل سے گرفتار ہے۔

Poetry

Pinterest Share