Description
تفصیل
مشروم ایک خود رو سبزی ہے ۔برصغیر میں اس کی کاشت نہیں کی جاتی البتہ اب یورپ میں اس کی باقاعدہ کاشت کی جارہی ہے۔ برصغیر میں موجود جنگلات میں، میدانوں میں یہ بکثرت اُگتی ہے اور گاؤں دیہاتوں کے لوگ اس کو اکٹھا کر لیتے ہیں۔ سفیدی مائل مشروم کو سبزی کے طور پر استعمال کر کے اس کی بُجھیا بنائی جاتی ہے۔ کھانے میں لذیذ اور خوش ذائقہ ہوتی ہے۔ مغربی دنیا میں چونکہ اس کی کاشت کی جاتی ہے لہٰذا وہاں بکثرت دستیاب ہے اور بیشتر کھانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔