Description
تفصیل
میدہ کو بغیر نمک ملائے دودھ سے گوندھا جاتا ہے اور ساتھ ہی باریک پِسی ہوئی چینی شامل کی جاتی ہے۔ پھر اس آٹے کو خوب گوندھا جاتا ہے۔ جب یہ گُندھا ہوا آٹا تیار ہو جاتا ہے اور اُس کی سطح پر چمک پیدا ہوجاتی ہے تو اس کے پیڑے تیار کرلیے جاتے ہیں اور پیڑے کو بیلتے وقت اس پر کچھ روغن بھی چپڑ دیا جاتا ہے،پھر مخصوص بَل دے کر دوبارہ پیڑ ے بنائے جاتے ہیں اور دوبارہ بیلن کے ذریعہ سے بیل کر تَوے پر ڈالتےہیں اور ذرا ذرا سا روغن ڈالتے ہوئے انہیں تیارکر لیا جاتا ہے۔ یہ میٹھے پراٹھے بچّے نہایت رغبت كے ساتھ کھاتے ہیں۔