Description
تفصیل
بکرے،گائے یا بھینس کا مغز ایک عمدہ غذا ہے۔ عموماً اُبلا ہوا مَغَز نہاری یا پائے میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن بکرے کا مغز گھروں میں عام کھانوں کے طور پر تیار کیا جاتا ہے۔ خاصی لذیذ اور پسندیدہ ڈش ہے۔آج کل کبابی "کٹا کٹ " یا "کَھٹا کھَٹ" کے نام سے سیدھے تَوے پر مغز ،گردے،کلیجی،کپورے اور دیگر اعضاءِ مویشی بھوُن بھان کر تیار کرلیتے ہیں۔دل کے مریض اور ایسے مریض جنہیں خُون میں چربی بڑھ جانے کی شکایت ہو،ان اعضاء یعنی مَغَز ، گردے یا کلیجی کو کم از کم اور انتہائی احتیاط کے ساتھ استعمال کریں کیونکہ یہ اشیاء خون میں خطرناک چربی کی مقدار L.D.L کی مقدار کو بڑھا دیتی ہیں لہٰذا ان اعضاء کا زیادہ استعمال مُفید نہیں۔