Description
تفصیل
بکرے کی کلیجی بھی مشرقی روایتی ڈش ہے۔ اسے بُھون کر بھی تیار کیا جاتا ہے اور کڑاہی کے طور پر بھی تیار کرتے ہیں،علاوہ ازیں اس کا شوربہ والا سالن بھی پکایا جاتا ہے۔ یہ مشرقی کھانوں کی انتہائی شاندار ڈش ہے جسے تمام خواص و عوام میں پسندیدگی کی سَند حاصل ہے۔غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے لیکن "کلیجی" ثقیل ہوتی ہے لہٰذا بقر عید کے زمانے میں اس کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔