Description
تفصیل
بڑے جانور کی کلیجی عموماً تکّے بنا کر تیّار کی جاتی ہے۔ پہلے کلیجی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹے جاتے ہیں پھر اس میں مسالے ملا کر کچھ دیر رکھا جاتا ہے اور اس کے بعد سیخوں میں تِکّے گونتھ کر دہکتے کوئلوں پر بُھون لیا جاتا ہے۔ اس طریقہ سے بنائی گئی کلیجی لوگ نہایت رغبت کے ساتھ کھاتےہیں۔گائے کی کلیجی کا سالن بھی تیار کیا جاتا ہے جس میں ڈھیلا شوربہ یعنی کم شوربہ رکھا جاتا ہے اور میتھی بھی استعمال کی جاتی ہے۔بہت خوشبودار اور مزے دار کھانا ہے لیکن ہر چیز کی " کثرت" تو نقصان دہ ہی ثابت ہوتی ہے۔