Description
تفصیل
دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول سُوپ ‘ چکن کا سُوپ ہے۔ یہ عموماً مرغِ مُسلّم کی خالص یخنی ہے جس کو تیار کرنے میں معمولی گرم مسالہ استعمال کیا جاتا ہے اور جب یخنی نکل جاتی ہے تو پسی ہوئی کالی مرچ چھڑک کر اسے پی لیا جاتا ہے۔ اس کے بہت سارے فوائد ہیں۔ عموماً بیمار لوگوں کو جو کچھ نہیں کھاپی سکتے یا ایسے مریض جنہیں کسی وجہ سے مقوّی غذا منع کی جاتی ہے‘ اِسی سوپ کے ذریعہ انہیں توانائی فراہم کی جاتی ہے۔ مُرغی کا سوپ عموماً تمباکو نوشی کے مضمرات کو دور کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ سردیوں کے موسم میں‘ سرد ہوا کے مضمرات سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ معمولی نزلہ زکام کو دُور کرتا ہے،یعنی غذا کی غذا اور دوا کی دوا۔اُردو ادب کے قابل فخر مزاح نگار جناب مشتاق احمد یوسفی نے اپنی کتاب " خاکم بَدہن" میں مُرغی کے اس آبِ جوش کو " مُرغی کا غسلِ صحت" قرار دیا ہے۔