Description
تفصیل
بڑے گوشت کی بریانی بھی خاصی مشہور اور مقبول ڈش ہے بلکہ بعض افراد کے نزدیک‘ اصل بریانی ہی بڑے (گوشت) کی ہوتی ہے۔ اس میں بچھیا کا گوشت یا بکرے کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے۔ جس کی یخنی تیار ہوتی ہے۔ باقی مرحلہ اسی طرح انجام پاتا ہے جس طرح مرغ بریانی کو تیار کرنے میں ہوتا ہے۔ چونکہ اس ڈش کی تیاری میں مرغ بریانی سے بھی زیادہ لاگت آتی ہے لہٰذا یہ نہایت اہتمام اور توجہ سے تیار ہوتی ہے۔ مخصوص دعوتوں‘ شادی بیاہ کے مواقع پر اس کا اہتمام عام ہے۔ ویسے ہر کھانے پینے کے اسٹالز‘ ریستوران‘ ہوٹلوں وغیرہ میں دستیاب ہوتی ہے۔ مشرقی تہذیب کی نمائندہ یہ ڈش گھر گھر تیار ہوتی ہے اور ہر تقریب میں اس ڈش کے ذریعہ ہی ضیافت کی جاتی ہے۔بریانی کو تقریبات کے کھانوں میں مرکزی اہمیت حاصل ہے۔