URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Khichrri کِھچڑی

English NameKhichrri

Description

تفصیل

کِھچڑی‘ برِّصغیر کے عام کھانوں میں شمار کی جاتی ہے۔ ہندُستان میں یہ خواص میں بھی اتنی ہی مقبول رہی جس قدر عوامی سطح پر اسے پسند کیا گیا۔ خواص عموماً اعلٰی قسم کے چاولوں کے ساتھ مونگ ،مسور کی دال یا حسبِ خواہش کسی اور دال کے ساتھ چاولوں کو ملا کر کھچڑی تیار کرتے یا گوشت کی یخنی میں کھچڑی کی تیّاری عمل میں آتی جو "شاہی کِھچڑی" کہلاتی تھی جبکہ سادہ اور متوسط گھرانوں میں چاولوں کے ٹَوٹے کے ساتھ کوئی بھی دال ملا کر کھچڑی تیار کرلی جاتی۔ سردیوں کے زمانے میں ماش یا اُرد کی دال کی کھچڑی بھی تیار کی جاتی ہے اور اس میں دیسی گھی کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ان کھچڑیوں کے ساتھ اچار،چٹنی،مُربّے اور دیگر لوازمات بھی استعمال کیے جاتے ہیں جو، اِن کھچڑیوں کا مزا دوبالا کردیتے ہیں۔ ضعفِ معدہ کے مریضوں کے لیے یا شیر خوار بچّوں کے لیے پَتلی کھچڑی بھی بنائی جاتی ہے جو عموماً پکانے کے بعد گھوٹی جاتی ہے تاکہ معدہ اسے ہضم کر سکے۔ یہ پتلی کھچڑی چھوٹے بچوں کے لیے بہترین ٹھوس غذا ہے،علاوہ ازیں پیچش یا دستوں کے مریضوں کو بھی دی جاتی ہے۔ برصغیر کے کھانوں میں کھچڑی کو ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ ہندُستانی مسلم گھرانوں میں اِن کِھچڑیوں کے علاوہ "شوربے والی کھچڑی " ، " قیمہ کھچڑی" اور "باجر ے کی کھچڑی" بھی بہت مشہور ہیں۔

Poetry

Pinterest Share