URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Halawa Puri حلوہ پوری

English NameHalawa Puri

Description

تفصیل

قدیم ہندُ ستان،پوربی ہُندستان اور ہندُستان کے دیگر علاقوں سی۔پی، یو۔پی اور پنجاب کی ایک مقبول ترین ڈش حلوہ پوری یا حلوہ پراٹھا، انتہائی معروف ہے۔ یہ کھاجا برصغیر کا مقبول ترین پکوان ہے اور صبح کا مَن پسند ناشتہ بھی ہے۔ اس وقت تمام دنیا میں جہاں جہاں برصغیر کے افراد موجود ہیں وہاں یہ ڈش تجارتی طور پر بھی دستیاب ہے، جسے نہ صرف لوگ ذوق و شوق سے کھاتے ہیں بلکہ دوسری قوموں اور ملکوں کے افراد بھی حلوہ پوری کو رغبت سے کھاتے ہیں۔ پُوریوں کے ساتھ مخصوص قسم کی آلو کی ترکاری اور چنوں کاسالن بھی لازمی ہے۔ اس کے علاوہ سوجی کا حلوہ گویا سونے پر سہاگا کا کام انجام دیتا ہے۔ بعض ماہر کاری گر‘ ان ہی پوریوں کے آٹے(میدے) میں چینی ملا کرایک مخصوص میٹھا پراٹھا بناتے ہیں جس میں کئی تَہیں ہوتی ہیں۔ اسے سندھی یا سرائیکی زبان میں’’ لولا‘‘ یا " کوکی " Koki کہا جاتا ہے۔ ذائقہ میں کوئی دوسرا پراٹھا اس کی ہَم سَری نہیں کرسکتا اور اسے عموماً چنوں کے سالن اور سُوجی کے حلوہ کے ساتھ ہی کھایا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share