URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Apple Chicken Curry سیب اور مُرغی کا سالن

English NameApple Chicken Curry

Description

تفصیل

برصغیر کی ایک خوش ذائقہ ڈش’’سیب اور مُرغی کا سالن‘‘کہلاتی ہے۔ بنگال‘ بِہار اور جنوبی ہند کے دیگر علاقوں کی مشہور ڈش ہے۔ اس میں مُرغی کے ٹکڑوں کو نسبتاً سخت یا کچّے سیبوں کے ساتھ ملا کر ہانڈی تیار کی جاتی ہے۔مسالے تو حسبِ ذوق استعمال کیے جاتے ہیں لیکن سیب کو گرائنڈ کر کے بُھنے ہوئے مسالوں کے ساتھ بُھونا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں دودھ کی کچھ مقدار بھی شامل کی جاتی ہے۔اس دودھ کو عموماً پھاڑ کر اس کا پانی علیٰحدہ کر کے سالن میں شامل کرتے ہیں اور پھر ہانڈی کو تقریباً کڑاہی میں پکنے والے سالن کے طریقہ سے تیّار کر لیا جاتا ہے ۔ یہ انتہائی خوش ذائقہ اور مُنفرد ڈش ہے۔ خاص طور پر بنگال کے علاقوں میں انتہائی مقبول ڈش تسلیم کی جاتی ہے۔اس کا مزا اُبلے ہوئے سادہ چاولوں کے ساتھ ہے۔

Poetry

Pinterest Share