URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Ferni / Fireeni فیرنی / فیرینی

English NameFerni / Fireeni

Description

تفصیل

ستّر کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن کے معروف و مقبول ٹیلیویژن شو " نیلام گھر" میں شو کے میزبان جناب طارق عزیز نے حاضرین سے ایک سُوال پوچھا کہ " بتائیے کِھیر اور فیرنی میں کیا فرق ہے؟" نَوّ ے فیصدی حاضرین اس دلچسپ سوال کا جواب نہیں دے سکے کیونکہ میٹھا کھانے کے شوقین تو ہزاروں لاکھوں مل جائیں گے لیکن اُس میٹھے کی تاریخ اور اُس سے متعلق دیگر معلومات خال خال افراد ہی کے علم میں ہوتی ہیں۔ خیر۔۔۔۔ اس سوال کا جواب یہ تھا کہ "کھیر" میں بغیر پِسے یعنی ثابت چاول دودھ میں پکائے جاتے ہیں جبکہ "فیرنی"میں پِسے ہوئے چاول دودھ میں پکائے جاتے ہیں۔ فیرنی ، دراَصل کھیر کی ایک شکل کہی جاسکتی ہے۔ اس کی تیاری کے تقریباً تمام مراحل وہی ہیں جو کھیر کی تیاری کے ہوتے ہیں۔ مَحنت بھی اسی قدر کرنا پڑتی ہے،فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں بھیگا اور پِسا ہوا چاول استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے فیرنی ، کھیر کے مقابلے میں زیادہ لذیذ ہوتی ہے۔ اسے بھی کونڈوں اورکشادہ پیالوں میں رکھ کر ٹھنڈا کیا جاتا ہے اور پستہ بادام کی ہوائیاں چھڑک کر چاندی کے اوراق سے سجایا جاتا ہے۔فیرنی کا دودھ اچّھی طرح کاڑھنے سے گلابی رنگت کا ہوجاتا ہے جو ذائقہ میں بھی نہایت عمدہ ہوتا ہے۔ یہ دونوں میٹھے یعنی کھیر اور فیرنی مشرقی روایتی میٹھے ہیں اور برصغیر کی ثقافت کی بھرپور نمائندگی کرتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share