Description
تفصیل
مونگ پھلی مغز/گری نہیں ہے بلکہ یہ Legumes کے (پھلیوں کے) خاندان سے تعلق رکھتی ہے جس میں مٹر، لوبیا اور دوسری پھلیاں شامل ہیں۔ مونگ پھلی زمین پر اُگنے والے پھول کی شکل میں نمو کی ابتداء کرتی ہے جو اپنے زیادہ وزن کی وجہ سے زمین کی طرف جھک جاتی ہے اور نتیجے کے طور پر زمین کے اندر چلی جاتی ہے جہاں مونگ پھلی تیار ہو جاتی ہے۔ اس کے نسوں والے بھورے رنگ کے خول دو یا تین گُریوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اس کے بھورے سفیدی مائل بیج دو حصّوں میں منقسم ہوتے ہیں جن پر ایک سُرخی مائل بھوری کھال ہوتی ہے۔