Description
تفصیل
یہ گِری شاہ بلوط کے پھل کا بیج ہے۔اس کے پھل کی بیرونی سطح خاردار جبکہ اندرونی سطح سخت خولدار ہوتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ جب پھل پکتا ہے تو اس کے کانٹے زردی مائل بھورے ہوجاتے ہیں اور دو یا چار حصوں میں پھٹ کر پھل کو باہر نکال دیتے ہیں۔ شاہ بلوط کے پھل کے آخری سِرے پر ایک گچھا ہوتا ہے۔ مختلف اقسام میں اس کا پھل ایک یا دو طرف سے چپٹا ہوتا ہے۔ اس کے دو چھلکے ہیں۔ پہلا چھلکا یا خول سخت اور چمکدار ہوتا ہے نیز یہ بھورے رنگ کا ہوتا ہے اور اندر بھی ایک موٹا چھلکا موجود ہوتا ہے جو بیج کے ساتھ مضبوطی سے جُڑا ہوتا ہے۔ یہی دو نالیاں عموماً پھل کی سطح پر موجود ہوتی ہیں۔ پھل کے اندر سفید مائل گودا ہوتا ہے ۔شاہ بلوط کی اعلٰی درجے کی اقسام یورپ کے شاہ بلوط کے پھل کے مقابلے میں بڑ ی، میٹھی اور چھیلنے میں آسان ہوتی ہیں۔