Description
تفصیل
دریائے سندھ پر کشمور (سندھ) پر گدو بیراج قائم ہے۔گورنر جنرل اسکندر مرزا مرحوم نے اس بیراج کا سنگِ بنیاد 2 فروری 1957ء کو رکھا تھا۔ بیراج کی تعمیر 1962ء میں مکمل ہوئی۔ اس پر جو لاگت آئی وہ 474.8 ملین روپے تھی۔ اس کے 64 گیٹ ہیں جن میں ہر ایک کی چوڑائی 60 فیٹ ہے۔ اس ڈیم کے ذریعے 2.9 ملین ایکڑ زرعی زمین کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ اس بند سے نہروں کے ذریعے جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، نصیر آباد (بلوچستان)، گھوٹکی فیڈ، بیگاری فیڈ، صحرا اور پٹ فیڈر نہروں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔