Description
تفصیل
صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں سُبک زئی کے مقام پر اس ڈیم کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس کا سنگِ بنیاد 3 دسمبر 2007ء کو رکھا گیا۔ اس کے ذریعے 10 ہزار ایکڑ زرعی زمین کو آبپاشی کے لئے پانی فراہم کیا جاسکتا ہے۔ اس ڈیم میں جو گنجائش رکھی گئی ہے وہ 32,700 ایکڑ فِٹ ہے۔ اس کی لاگت کا تخمینہ 1.58 بلین روپے لگایا گیا ہے۔