Description
تفصیل
تربیلا بند (Terbela Dam) دنیا کا سب سے بڑا ڈیم ہے۔ ہری پور ہزارہ (صوبہ خیبر پختونخواہ) میں دریائے سندھ پر واقع ہے۔ اسلام آباد سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر اس کے شمال مغرب میں واقع ہے۔
یہ ڈیم 485 فِٹ اونچا ہے اور اس کا رقبہ 250Km2 میں واقع ہے۔ تربیلا ڈیم کا منصوبہ 1974ء میں پایۂ تکمیل تک پہنچا۔ اس ڈیم کو بنانے کا مقصد آبپاشی کے نظام میں بہتری لانا، سیلابی پانی کو روک کر اس کا ذخیرہ کرنا تاکہ اس ذخیرہ سے وقتِ ضرورت اور حسبِ ضرورت زرعی زمینوں کو آبپاشی کے لئے پانی فراہم کیا جاسکے اس کے علاوہ اسی پانی کے ذریعے مستقل بنیادوں پر ہائیڈرو پاور پیدا کی جاسکے اور بجلی کی سہولت ملک میں فراہم کی جاسکے۔ چنانچہ اس ڈیم پر ہائیڈرو پاور کے ذریعے 4,200 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاتی ہے اور ملک میں WAPDA کے ذریعے اس بجلی کو سپلائی کیا جاتا ہے۔
تعمیری سنگِ بنیاد رکھا گیا : 1968ء
افتتاح : 1974ء
تعمیری لاگت : 1.497 ملین امریکی ڈالر
اونچائی: 143.26 میٹر (470 فیٹ)
لمبائی : 2743.2 میٹر (9,000 فیٹ)
ذخیرہ آب کی گنجائش : 13.69 کیوبک کلو میٹر
ذخیرہ آب کی سطح کا رقبہ : 2502 کلومیٹر