URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Flowersپھول

آرکڈ / آرچڈ

Colorتمام رنگ (سوائے کالا)
Seasonگرما اور برسات
English NameOrchid
Pluralآرکڈس
Urdu Name آرکڈ
Image

Description

تفصیل

اس خاندان میں 25,000 سے 30,000 مختلف اقسام کے پودے شامل ہیں جو دنیا بھر کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں جن میں منطقۂ حارہ کے جنگلات‘ نیم صحرائی، ساحل کے نزدیکی اور ٹندرا کے علاقے شامل ہیں۔ اس خاندان میں بہت سی اقسام کے پودے اور پھول شامل ہیں۔ یہ اپنی خوبصورتی اور منفرد ساخت اور لمبی زندگی کے باعث بہت زیادہ توجہ حاصل کرتے ہیں۔ ان کی جسامتیں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہوتی ہیں۔بعض اوقات ایک پودے پر ایک نِکِل (سفید دھات) کے برابر پھول ہوتا ہے اور کبھی دوسرے پودوں میں اتنے پھول نکل آتے ہیں کہ ان کا وزن ٹَن تک جاپہنچتا ہے۔ اس کے پھول کی پنکھڑیاں جھاڑوؤں کی طرح پھیلی ہوئی ہوتی ہیں اور 30 انچ لمبی ہوتی ہیں چھوٹے پھول 12-14 انچ لمبے ہوتے ہیں۔ اس کے شگوفے ہر رنگ میں پائے جاتے ہیں اور چوں کہ ان کے رنگ بہت گہرے ہوتے ہیں اس لئے یہ سیاہ ہی محسوس ہوتے ہیں حالاں کہ یہ سیاہ نہیں ہوتے۔ یہ خوبصورت پھول تین پنکھڑیوں پر مشتمل ہوتے ہیں ان میں سے جھالر والے ،سادے ،بڑے،چھوٹے،لمبے ،پتلے یا بالٹی نما شکل کے ہوتے ہیں جن میں اندرونی طور پر تین پتیاں ہوتی ہیں۔

Poetry

Pinterest Share