Description
تفصیل
گلنار سدابہار جڑی بوٹی ہے جس کا پودا 80 سینٹی میٹر اونچا ہوتا ہے۔ اس کے پتّے ہلکے سبزی مائل سلیٹی، نیلے، سبز اور پتلے ہوتے ہیں اور ان کی لمبائی 15 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ اس کے پھول تنہا پیدا ہوتے ہیں یا پھر ایک گُچھے کی شکل میں پانچ سے زائد ہوتے ہیں۔ ان کا قطر 3-5 سینٹی میٹر تک ہوتا ہے اور یہ بھینی خوشبو والے ہوتے ہیں۔ اس کے پھولوں کا قدرتی رنگ چمکدار گلابی مائل بنفشی ہوتا ہے مگر دوسرے رنگوں میں بھی اس کی کاشت کی جاتی ہے جن میں سرخ‘ سفید‘ پیلا اور سبز رنگ شامل ہے۔ یہ بنیادی طور پر سمندر سے دور دراز علاقوں کی پیداوار ہے۔ گلنار فراوانی سے مختلف رنگوں اور جسامت میں پورا سال دستیاب رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی نئی کاشت بھی اکثر و بیشتر دستیاب ہوتی رہتی ہیں۔ اس کی کچھ بہت زیادہ معطر اقسام مختلف عطریات کی تیاری میں استعمال ہوتی ہیں جب کہ دوسری اقسام میں خوشبو نہیں ہوتی۔ اگر ان کی مناسب دیکھ بھال کی جائے تو گلنار کا پھول دو ہفتوں تک تر و تازہ رہتا ہے۔