Description
تفصیل
پودوں کی قسم میں 15 نرم اور سخت‘ پت جھڑا‘ گول گانٹھ دار اور سدا بہار پودے شامل ہیں جو بسنتی گُلاب کی قسم سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کے پودے یونان سے شام تک کے جنگلات میں نمو پاتے ہیں ۔ اس کے پودے 8 سے 12 انچ اونچے ہوتے ہیں۔ بخورِ مریم کے پتے نہایت خوبصورت‘ گہرے سبز اور دل کی شکل کے ہوتے ہیں جس پر چاندی رنگ کے دھبے ہوتے ہیں۔ اس کے پھول اکہرے اور دہرے ہوتے ہیں جو کہ کسی تتلی کی مانند ہوتے ہیں اس کی پتیاں اوپر سے سفید‘ لال‘ بنفشی‘ گلابی‘ سرخ یا دو رنگی ہوتی ہیں۔ اس کے شگوفے گرمیوں کے آخر میں کھلتے ہیں اور گرتے ہیں۔