Description
تفصیل
مرغابی حیاتیاتی طور پر پرندوں کے Anatidae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس خاندان میں بطخ‘ قاز اور راج ہنس بھی شامل ہیں مگر راج ہنس اور نیل کنٹھ کو Anatidae کا بڑا پرندہ تصور نہیں کیا جاتا یہ Anseranatidae خاندان میں شمار ہوتے ہیں۔ یہ پرندے موسم کے لحاظ سے ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کرنے والے گروہ میں شامل ہیں۔ دنیا میں یہ تمام جگہوں پر پائے جاتے ہیں سوائے انٹارکٹیکا اور برفانی علاقوں کے۔ مرغابی پانی کی سطح پر تیرتی ہے اور بعض اوقات پانی میں غوطے بھی لگاتی ہے۔ اس خاندان میں تقریباً 146 اقسام کے پرندے 40 نسلوں میں منقسم ہیں۔ مرغابی عام طور پر نباتات خور پرندہ ہے اور یہ یک زوجیت رکھنے والا ہے۔ مرغابی کی ایک قسم سالانہ ہجرت کرتی ہے۔