Description
تفصیل
برِ اعظم آسٹریلیا کا رقبہ 29,67,893مربع میل ہے۔ آسٹریلیا براعظموں میں ساتواں اور سب سے چھوٹا براعظم ہے۔ اس براعظم کے اندرونی حصے زیادہ تر میدانی علاقوں پر مشتمل ہیں۔ آسٹریلیا کے جنوب مشرقی اور جنوب مغربی میدان زیادہ تر گھنے‘ گنجان اور ملے ہوئے ہیں۔ موسمی لحاظ سے آسٹریلیا ایک متغیر خطہ ہے۔ لیکن کبھی کبھی موسم انتہائی سخت بھی ہوجاتا ہے۔ آسٹریلیا کا شمالی حصہ مون سون کے زیر اثر رہتا ہے جبکہ جنوبی حصے کا موسم معتدل رہتا ہے۔ آسٹریلیا اپنے جنگلی جانوروں کی وجہ سے بھی بہت مشہور ہے۔ جن کی کچھ نسلیں اب نایاب ہوچکی ہیں۔ آسٹریلیا "کینگروؤں کی سرزمین" بھی کہلاتا ہے۔ یہاں کے قدیم باشندے ہی اس براعظم کے اصل باشندے ہیں۔ایک زمانے تک ان افراد کو "کیوی" کہا جاتا رہا۔ آسٹریلوی افراد اپنی ثقافتی روایات کی بنا پر پہچانے جاتے ہیں۔
آسٹریلیا سرخ مرجان(قیمتی پتھر) کی دریافت کا بڑا علاقہ ہے۔ صحرائے آسٹریلیا 600000 مربع میل پر مشتمل ہے۔ آسٹریلیا کا بلند ترین مقام "ماؤنٹ کارسٹیزٹو فن" سطح سمندر سے 16404 فیٹ اونچا ہے اور سب سے نیچا مقام جھیل آئر (شمالی افریقہ) سطح سمندر سے 38 فیٹ نیچے ہے۔