URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Murgh e Musallam مُرغ مُسّلم

English NameMurgh e Musallam

Description

تفصیل

مُغلیہ دستر خوان کی ایک مقبول ڈش’’مُرغ مسّلم‘‘ بھی ہے۔ اس ڈش کی تیاری میں نہایت مہارت اور نفاست درکار ہوتی ہے۔ مُرغ کو ذبح کرنے کے بعد سالم مرغ کو اچھی طرح دھوکر صاف کیا جاتا ہے۔ دو کنّی اُبلے ہوئے چاولوں میں مختلف مسالوں کو شامل کر کے حسبِ منشاء میو ے وغیرہ بھی (اس آمیزہ میں) شامل کردیے جاتے ہیں اور پھر ان اشیاء کو مُرغ کے پیٹ میں بھر دیا جاتا ہے،بعد ازاں پیٹ کے کَٹے ہوئے حصوں کو ملا کر اُن کی سلائی کردی جاتی ہے تاکہ آمیزہ(چاول وغیرہ) مُرغ مُسلّم کے اندر ہی رہے۔اب کسی کُھلے مُنہ والی دیگچی میں مُرغ کو تھوڑا روغن ڈال کر روسٹ کیا جاتا ہے۔دیگچی کو اچھی طرح ڈھانپ دیا جاتا ہے اور تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد مُرغ کو پلٹ دیا جاتا ہے۔ جب ہانڈی تیار ہو جاتی ہے تو مُرغِ مُسلّم کو نہایت احتیاط اور سلیقہ کے ساتھ دستر خوان کی زینت بنادیا جاتا ہے ۔بعض اوقات مُرغِ مُسلم کو کڑاہی میں تیز گرم روغن میں تیار کیا جاتا ہے اور کبھی کبھار اسے تنّور میں بھی روسٹ کرلیا جاتا ہے۔ یہ انتہائی نفیس ، مُرغّن اور خوش ذائقہ ڈش ہے۔ مُرغ مسلّم کا آغاز نوابوں ،اُمراء اور رئوسا کے دسترخوانوں ہی سے ہوا لیکن آج کل کے زمانہ میں یہ اتنی نایاب اور اَن مول ڈش نہیں ہے۔ "دستر خوانِ مغلیہ" کے دیگر مقبول کھانوں کی طرح "مُرغِ مُسلّم" بھی ایک مقبول ڈش کے طور پر قبول کی جاتی ہے۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور دیگر صوبوں میں " سجّی " بھی اس کی ایک شکل ہے۔

Poetry

Pinterest Share