URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Spices & Herbsمصالحے اور جڑی بوٹیاں

Indian gosseberry آملا / آنولہ

English NameIndian gosseberry
Image

Description

تفصیل

آملا ایک تُرش اور کسیلا پھل ہے جو دواؤں میں استعمال ہوتا ہے مگر اس کا اچار اور مربّا بھی ڈالتے ہیں۔چٹنی بھی بنائی جاتی ہے۔ آملہ یا آنولہ کو ریٹھے اور سیکا کائی کے ساتھ ملا کر تیل میں حل کیا جاتا ہے جو خواتین اپنے بالوں میں لگاتی ہیں تاکہ بال مضبوط ‘ گھنے لمبے اور چمکدار ہوسکیں۔ اسے عام طور پر بِلّی کی بُوٹی بھی کہا جاتا ہے۔ لڑکی بالیاں جب مذکورہ تیل سر پر لگا کر لیٹتی تھیں تو بڑی بوڑھیاں اُن کو خبردار کرتیں کہ بِلّی سے بچ کر رہنا وہ اسی خوشبو پر آتی ہے اور بالوں پر جھپٹا مار سکتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share