Description
تفصیل
خوشبودار سبز الائچی جس میں چھوٹے چھوٹے دانےہوتے ہیں ،گرم مسالہ میں شمار کی جاتی ہے اور کھانوں میں خوشبو کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ برصغیر میں پان کھانے کے شوقین افراد بھی اسے پان کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔
دُنیا بھر میں استعمال کی جاتی ہے اور مشروبات کی تیّاری میں بھی ایک لازمی جُزو تسلیم کی جاتی ہے۔ حکماء و طبیب حضرات اسے بطور دوا بھی کام میں لاتے ہیں۔
چھوٹی الائچی چبانے سے منھ انتہائی خوشبودار ہوجاتا ہے اور مقابل سے گفتگو کا لطف بھی آتا ہے۔مختلف کھانوں کی تیّاری میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔