Description
تفصیل
گنّے کا جَما ہوا رس یعنی جمائی ہوئی راب ُگُڑ" کہلاتی ہے۔ اسے "قندِ سیاہ" بھی کہتے ہیں۔ انتہائی شیریں ہوتا ہے۔ گڑ دراصل کھانڈ(شَکَّر) بننے کے ابتدائی مرحلے کی شکل ہے۔ جب اسے جدید طریقوں سے صاف کیا جاتا ہے تو اس کی اعلیٰ شکل چینی کہلاتی ہے۔
گُڑ سُرخی مائل بھورے یا گُلابی مائل سفید رنگوں میں پایا جاتا ہے۔
روایت مشہور ہے کہ جب گنّے کے رَس کو موسمِ سرما میں پکایا جاتا ہے تو اُس رَس کی سطح پر گُڑ جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ابتدائی گُڑ سُرخی مائل بھُورا اور بعد میں گلابی مائل سفید حاصل ہوتا ہے۔شمالی ہند کے علاقوں میں گرم روٹی پر گُڑ کَتَر کر کھایا جاتا تھا،اسے برِصغیر کا پہلا "ڈونٹ" یا "پیزا" کہا جاسکتا ہے۔