Description
تفصیل
یہ خوشبودار چھوٹے چھوٹے پودے ہوتے ہیں جن کی پتّیاں اور ڈنٹھل بھی انتہائی سوندھی (مہک والی) ہوتی ہیں۔ کھانوں میں ذائقے کے لئے شامل کیا جاتا ہے اور تیّار شُدہ کھانوں پر اس کی پتیّاں بھی ثابت یا کاٹ کر چھڑکی جاتی ہیں۔ ہرا دھنّیا ہاضم ہے اور بینائی کے لئے بھی مُفید ثابت ہوتا ہے۔ مشرقی کھانوں کا پسندیدہ جُزو ہے کیونکہ قیمہ، شوربے والا سالن اور دیگر کھانوں کی مَہک بڑھانے کے ساتھ ساتھ کھانے والے کی اشتہا میں بھی اضافہ کرتا ہے۔خاص طور پر سبز دھنئے کی چٹنی کئی طریقوں سے تیّار کی جاتی ہے اور دسترخوان کی زینت میں اضافہ کرتی ہے۔