URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Spices & Herbsمصالحے اور جڑی بوٹیاں

Green Chili ہری مرچ

English NameGreen Chili
Image

Description

تفصیل

یہ ہرے رنگ کا مخروطی پھل ہوتا ہے جو ایک انچ سے تین انچ تک لمبا ہوتا ہے۔ اس کا پودا چار سے ساڑھے چار فیٹ تک بُلند ہوتا ہے۔ مرچ عموماً سبز رنگ کی ہوتی ہے لیکن سُرخ، سیاہ اور سفید انواع کی بھی پائی جاتی ہے۔ اس کا ذائقہ بہت تیز ہوتا ہے اور ہانڈی میں بطور مسالہ ڈالی جاتی ہے۔ بڑی قسم کی مرچوں میں مسالہ بھر کر انہیں تَلا بھی جاتا ہے جو دستر خوان کی رونق کو دوبالا کرتا ہے۔ ہری مرچ ،پھل ہے لیکن سبزی کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ یورپ اور ایشیائے کو چک میں ایک صدی پہلے تک اسے زہر (Poison) سمجھا جاتا تھا۔ہری یا سبز مرچ کی سب سے "تیز" قسم "تَتیَّا مرچ" کہاتی ہے جسے کھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ۔ہِندُستان ہری مرچوں کی پیداوار کے لیے مشہور ہے اور دہلی ان کے استعمال کے لحاظ سے سرِفہرست علاقہ تسلیم کیا جاتا ہے۔جہاں سالنوں میں شامل کرنے کے علاوہ مرچوں کا اچار،مرچوں کی چٹنیاں،مرچوں کی میٹھی چٹنی،مُربے،سالن علاوہ ازیں دال، سبزی کے ساتھ کچّی مرچیں کھانے کارواج بھی ہے۔ لفظ "مرچ" اُردو صفت کے لحاظ سے نہایت تیز ،آفت ،قیامت لڑکی یا شے کے لیے مستعمل ہے۔

Poetry

Pinterest Share