URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Spices & Herbsمصالحے اور جڑی بوٹیاں

Tamarind املی

English NameTamarind
Image

Description

تفصیل

املی کا دوسرا نام "تمرِ بندی" ہے۔ ایک درخت جس کی پھلی انتہائی تُرش ہوتی ہے اور بطور کھٹائی استعمال کی جاتی ہے۔ طبی ادویات میں بھی املی کا خاصا استعمال ہے۔ بہت سارے مشروبات میں بھی اس کا ست ڈالا جاتا ہے۔ مشرقی روایتی چٹنیوں میں بکثرت استعمال کی جاتی ہے۔اِملی موسمِ گرما میں شمالی ہند کے باشندوں کے لیے نعمتِ خداوندی ہے۔کچّی املی کو "کٹارا" کہا جاتا ہے جو بے انتہا کھٹّا اور تُرش ہوتا ہے۔ لڑکیوں اور خواتین میں اِملی کا زیادہ استعمال دیکھا گیا ہے۔چاٹ چھولوں میں کھٹاس پیدا کرنے کا ذریعہ ہے۔اِملی کا استعمال نظامِ ہاضمہ کے لیے سُود مند بھی ہے لہٰذا اب اِملی سے تیّار کردہ ٹافیاں( کینڈیز) بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ امتلاء و استفراغ(متلی اور جِی متلانا یا قے) کی کیفیت میں اِملی کا چوسنا مُفید ثابت ہوتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share