Description
تفصیل
"اِلاچی" یا "الائچی" ایک خوشبو دار چھوٹے سے پھل کا نام ہے جس کے دانے خوشبو کے لیے کھانے یا پان وغیرہ میں ڈالتے ہیں۔اس کی دو اقسام ہیں۔
(١) بڑی الائچی جو کتھئی رنگ کی ہوتی ہے ، جسے عرف عام میں "کالی الائچی" بھی کہا جاتا ہے۔
(٢)چھوٹی الائچی جسے سبز الائچی بھی کہتے ہیں۔
اُردو لغت میں مُنھ بولی بہن ، سکھی یا سہیلی کو بھی الائچی کہا جاتا ہے۔
بڑی الائچی نباتات کے Zingiberaceae خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ہندُستان اور پاکستان کے علاوہ نیپال ، چین اور ویت نام بڑی اِلاچی( الائچی) کی پیداوار کے خاص علاقے ہیں۔
(تحقیق،تحریر،عکس بندی،،اعراب نگاری ،کمپوز کاری: پروفیسر مجیب ظفر انوارحمیدی)