Description
تفصیل
خشخاش یا " خَشخَش"
افیون(اَفِیم) کے پودے جسے "پوست" بھی کہا جاتا ہے، اس کے ڈوڈوں میں پائی جانے والی پَھلیوں سے حاصل کی جاتی ہے گویا یہ پوست کے بیج ہوتے ہیں، انہیں تخمِ افیون بھی کہا جاتا ہے۔ افغانستان ‘ صوبہ سرحد اور آزاد قبائلی علاقہ میں اس کی کاشت کی جاتی ہے۔ مشرقِ بعید کے بعض ممالک بھی اس کی پیداوار کے لیے مشہور ہیں۔ خشخاش کا دانہ جسامت میں چاول کے دانہ کے آٹھویں حصہ کے برابر ہوتا ہے۔ دیسی اوزان میں خشخاش کا دانہ بنیادی اکائی کا حامل ہے۔
یعنی:
8خشخاش کے دانے = 1 چاول کا دانہ
8چاول کے دانے= ١رَتّی
8 رَتّی = 1 ماشہ
12ماشہ = 1 تولہ
5 تولہ= 1 چھٹانک
4 چھٹانک = 1 پاؤ
4 پائو = 1سیر(ایک کیلو) خشخاش نہ صرف کھانوں میں مختلف طریقوں سے استعمال کی جاتی ہے بلکہ یہ بعض ادویات کا بھی اہم جزو ہے۔
خشخاش کی افادیت گوشت گلانے کی وجہ سے بھی ہے اور یہ کَچری کے ساتھ کبابوں اور گَلاوَٹ کے کوفتوں میں شامل کی جاتی ہے۔