Description
تفصیل
لونگ یا "قرنفل" دراصل ایک تیز خوشبو دار پودے کی کلی ہے جس کی نہ صرف تیز مَہک ہوتی ہے بلکہ کھانوں میں اس کا ذائقہ بھی عمدہ ہوتاہے ۔لونگ کا اصل وطن جزائر شرق الہند ہیں۔ گرم مسالہ کے طور پر اس کا استعمال عام ہے۔ یہ ثابت اور سفوف دونوں طرح سے استعمال کی جاتی ہے۔ طبّی طور پر بھی سود مند ہے ۔اس کا تیل مختلف بیماریوں میں دوا کے طور پر تجویز کیا جاتا ہے مثلاً دانتوں کے درد میں لونگ استعمال کی جاتی ہے ،گلے کی خاص بیماریوں میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ شوقیہ طور پر بھی پان میں رکھ کر کھائی جاتی ہے۔
اُردو زبان میں ناک میں پہنا جانے والا خواتین کا ایک زیور بھی "لونگ" کہلاتا ہے یعنی ناک کی کِیل۔