URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Spices & Herbsمصالحے اور جڑی بوٹیاں

Lemon / Lime لیمو

English NameLemon / Lime
Image

Description

تفصیل

لیموں یا نِیبُو یا نِبُّو ایک ترش ‘ گول پھل ہے لیکن سبزیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ٹینس کی بال سے لے کر اس کی جسامت ایک آدھ انچ قطر تک کی ہوتی ہے۔ عموماً پیلے اور سبزی مائل پیلے رنگوں میں پایا جاتا ہے۔ لیموں بھی تمام تُرش پھلوں کی طرح وٹامن سی کا خزانہ ہے۔ اسی وجہ سے اس کا استعمال ادویات میں بکثرت کیا جاتا ہے۔ اس کی شَکَنجبین یا سَکَنجبین (شربت) موسمِ گرما میں گرمی کے اثرات سے بچاؤ اور تسکین کا سبب ثابت ہوتا ہے۔ دستوں یا قے کے مریضوں کو "لیمو پانی" اس لیے دیا جاتا ہے کہ جسم کے نمکیات کم نہ ہونے پائیں اور مریض پر غنودگی کی کیفیت طاری نہ ہو۔ کیمیکل انڈسٹریز میں لیموں کو مختلف Detergents کی تیّاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اس سے مختلف قسم کے اعلٰی صابون(صابن)،شیمپو،برتن دھونے والے صابون اور دیگر اشیاء تیّار کی جاتی ہیں۔ زمانۂ قدیم سے آج تک مہمان نوازی کے طور پر نیبو کا شربت بھی پیش کیا جاتا ہے۔ اس کا اچار ڈالنا بھی مشرقی ہند کی روایات کا ایک اہم حصہ رہا ہے۔ مختلف کھانوں میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے اور مشرقی روایات کے مطابق سلاد کا بھی لازمی جُزو ہے،بالخصوص لچّھے دار پیاز کے اوپر نیبو نچوڑ کر جو سلاد تیّار کیا جاتا ہے وہ اپنی مثال آپ ہوتا ہے۔ گویا لیمو ایک کثیر المقاصد پھل ہے اور انسانی تمدن پر اس کے گہرے اثرات بھی پائے جاتے ہیں۔ گھریلو ٹوٹکوں کے لیے بھی لیموں مشہور ہے،مثلاً اگر کُہنیاں سیاہ ہوجائیں تو لیموں کو نچوڑ کر اُس کے چھلکے آہستہ آہستہ سیاہ کہنیوں پر ملنے سے چند ہفتوں میں جلد بالکل ملائم اور صاف ستھری ہوجاتی ہے۔صبح سویرے نَہار منہ لیمو کو پانی میں ملا کر ایک گلاس پینے سے جسم کی فاضل چربی سے نجات ملتی ہے۔لیموں شوربے والے سالنوں کا ایک اہم جُزو ہے اور کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ ہاضم بھی ہوتا ہے۔اسے اُردو لغات میں " تُرنج" بھی لکھا گیا ہے۔ اُردو صفت ہے " لیمو نچوڑ" یعنی مُفت خورا !

Poetry

Pinterest Share