Description
تفصیل
سرسوں کی قسم کا ایک چھوٹا سا پودا جس کی پھلیاں سکھا کر اس کا بیج حاصل کیا جاتا ہے جو جسامت میں بہت چھوٹے اور گول گول دانے ہوتے ہیں۔ یہ بیج عموماً مسالوں میں استعمال کیے جاتے ہیں اور کھانے کی لذت کو دوبالا کرتے ہیں۔ بنیادی طور پر اس کا وطن وسط ایشیاء ہے۔ تاہم برصغیر میں بھی اس کی کاشت کی جاتی ہے۔
اُردو زبان میں ایک محاورہ ہے " رائی کا پہاڑ بنانا" ، یعنی معمولی سی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا۔بات کا بتنگڑ بنانا۔
رائی کے دانوں سے بچوں کی نظر بھی اُتاری جاتی ہے جسے " رائی اُتارنا" کہتے ہیں۔یعنی رائی کے دانے جلا کر بچّے کے سر پر سے وارتے ہیں۔