Description
تفصیل
مورننگ اسٹار کی اصطلاح قرون وسطیٰ کے لٹھ یا ڈنڈوں سے مشابہ ہتھیاروں کا ذکر کرتے ہوئے استعمال کی جاتی ہے۔ چونکہ تصویر میں بظاہر یہ ایک ستارے سے مشابہ ہوتی ہے اس لئے اس کو مورننگ اسٹار کہا جاتا ہے۔ان میں ایک یا ایک سے زائد کیلیں لگی ہوتی ہیں اور اس کی ہر کیل مختلف زاویوں سے لگی ہوئی ہوتی ہے۔ یہ کند اور قابلِ چھید ہتھیار حملہ کے دوران دشمن کو ہلاک یا زخمی کردیتا ہے۔
مارننگ اسٹار کی سادہ بناوٹ ایک گُرز کی طرح ہوتی ہے جس میں ایک آہنی زنجیر کے ساتھ گول یا ستارے جیسی ایک میخ دار گولائی لگادی جاتی ہے۔ڈنڈے کو حرکت دینے پر یہ کِیلوں والا حصہ دُشمن کو لہو لہان کردیتا ہے۔