Description
تفصیل
"سونٹھ" ہندی زبان کا لفظ ہے۔ خُشک ادرک کو سونٹھ کہا جاتا ہے ۔
محاورہ( سونٹھ کی ناس لینا۔ معنی۔ خاموشی اختیار کرنا)
عموماً سونٹھ کو پِیس کر سفوف بنا لیا جاتا ہے۔ یہی سفوف جب گلوری یا پان میں استعمال کرتے ہیں تو اسے مُلاہیٹی یا "مُلیٹھی" کہا جاتا ہے۔
سونٹھ نظامِ ہاضمہ کے لیے اِکسیِر ہے۔اکثر بادی اشیاء مثلاً چنے کی دال وغیرہ میں ادرک یا سونٹھ کا استعمال کیا جاتا ہے۔
اُردو مِثل ہے کہ:
" بندر کیا جانے ادرک کا سواد!"
یعنی ناقدر اچّھی چیز کی قدر نہیں کرسکتا؟