URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Spices & Herbsمصالحے اور جڑی بوٹیاں

Cinnamon دار چِینی

English NameCinnamon
Image

Description

تفصیل

ایک درخت اور اس کی چھال جو دوا اور گرم مسالے کے طور پر کام آتی ہے۔ اس کا اصل وطن جزائر شرق الہند ہے۔ یعنی برما ‘ ملائیشیا ‘ سنگا پور ‘ ویت نام ‘ کمبوڈیا اور انڈونیشیا کے تمام علاقے اس کی کاشت کے لحاظ سے اہم کہلائے جاسکتے ہیں۔ "دار چینی" فارسی زبان کا لفظ ہے۔فارسی میں "دار" کا مطلب "درخت" اور "چینی" سے مُراد مُلک چین (چائنا) ہے،یعنی دارچینی سے مُراد "چینی درخت" کے لیے جاتے ہیں ۔یہ نام اس بات بھی ثبوت ہے کہ دارچینی کی پیداوار کے ابتدائی علاقوں میں مُلک چِین بھی شامل ہے۔انڈیا کا پہاڑی علاقہ کیرالہ دار چینی کی پیداوار کے لیے مشہور ہے جہاں اسے "karuvapatta" or "dalchini" کے ناموں سے پہچانا جاتا ہے۔انڈونیشیا میں جاوا اور سماٹرا کے علاقوں میں دار چینی کو kayu manis ("sweet wood") کے نام سے شناخت کیا جاتا ہے۔سری لنکا میں kurundu یا Korunda کہا جاتا ہے۔عربی زبان میں دار چینی کو qerfa (قرفة) کہا جاتا ہے۔ گرم مسالوں میں دار چینی کو نمایاں مقام حاصل ہے اور یہ کھانوں کا ذائقہ بڑھاتی ہے اور اس سے دوائیں بھی تیّار کی جاتی ہیں۔

Poetry

Pinterest Share