URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Body Partsجسمانی اعضاء

Large Intestine فاضل ۔ بڑی آنت

English NameLarge Intestine
Type (Internal, External)Internal
Pluralبڑی آنتیں ۔ بڑی آنتوں
Urdu Name اندھی آنت ۔ زاءدہ
Type (Internal, External) in Urdu اندرونی
Image

Description

تفصیل

وہ آنت جس سے فضلہ خارج ہو "بڑی آنت" کہلاتی ہے۔ بڑی آنت جہاں سے شروع ہوتی ہے اسے اعور Caeeum کہتے ہیں۔ اعور سے اُنگلی نُما ساخت باہر کو اُبھری ہوتی ہے جس کو اندھی آنت یا زائدہ (اپنڈکس) کہتے ہیں۔ یہ فاضل عضو خیال کیا جاتا ہے۔ اس میں ایک مرتبہ کوئی چیز یا غذا داخل ہوجائے تو وہ نکل نہیں سکتی بلکہ اندر ہی اندر سڑنے لگتی ہے۔ آخر کار تکلیف کا باعث بنتی ہے اور ناقابلِ برداشت درد ہوتا ہے جس کے نتیجے میں اس کو آپریشن کے ذریعہ نکال دیا جاتا ہے۔ اس کے نہ ہونے سے انسانی صحت پر کوئی مُضر اثر نہیں پڑتا۔ بڑی آنت معدے کے نچلے سے شرع ہوکر " مقعد" پر اختتام پذیر ہوتی ہے۔چھوٹی آنت اسی سے مُنسلک ہوتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share