Description
تفصیل
ہندی اسم موئنث ، کھوپری یا کھوپڑی ، بمعنی کاسۂ سر ، سر کا اوپری حصہ۔
انسانی یا حیوانی کھوپڑی کئی ہڈیوں سے مل کر بنتی ہے۔ان قدرے خمیدہ اور مخفی(اندرونی) ہڈیوں Cranial Bones نے انسانی یا حیوانی دماغ(مغز) کو اوپر‘ اطراف اور پیچھے سے ڈھانپ رکھا ہے۔ ریشہ دار بافتیں (ٹیشوز) کھوپڑی کی ہڈیوں کو باہم ملادیتے ہیں۔اس طرح یہ ہڈیاں مزید حرکت نہیں کرسکتیں۔ اس طرح کھوپڑی کسی پیالے کی طرح دماغ کے لئے ایک حفاظتی خول کا کام سر انجام دیتی ہے۔
اُردو زبان میں کھوپڑی سے متعلق دل چسپ محاورے موجود ہیں۔چند ایک ملاحظہ فرمائیے:
کھوپڑی چٹخنا: سخت گرمی لگنا،تالو پھٹنا
کھوپڑی چُل چُلانا: مار کھانے کو جی چاہنا
کھوپڑی کھا جانا: بے انتہا بول بول کر سر میں درد کردینا،ستانا، دق کرنا
کھوپڑی گنجی کرنا: اس قدر مارنا کہ سر کے بال اُڑ جائیں
کھوپڑی پر آن پڑنا: مصیبت نزدیک آنا، کسی آفت کا شکار ہوجانا
وغیرہ !