Description
تفصیل
عربی اسم موئنث ، بعنی " بچہ دانی کا مُنہ"۔ لاطینی زبان کی اصطلاح cervix uteri, meaning "neck of the womb سے عربی اور فارسی زبانوں کی علم الابدان(اناٹومی) کی کتابوں میں شامل ہوا۔
یہ عضو تقریباً تین سینٹی میٹر(سم) لمبا اور ڈھائی سینٹی میٹر(سم) چوڑا ہوتا ہے۔
یہ عضو "مبہل" یا Vagina کے اگلے بالائی سِرے کے اندر ایک اُبھار سا ہوتا ہے جو اپنے اندر کا مواد فوری طور پر باہر خارج کردیتا ہے یا اگر (مردانہ) نطفہ مبہل کے اندر جمع ہو گیا ہو تو فمِ رحم اُس نطفے یا مَنی کو اپنی حرکت سے اوپر(بچہ دانی) تک پہنچاتا ہے۔ فمِ رِحم جسم کے اندر گہرائی میں ہونے کی وجہ سے جھٹکوں وغیرہ سے محفوظ رہتا ہے لیکن مبہل(ویجینا) کی تیزابی رطوبتیں اس پر ضرور اثر انداز ہوتی ہیں۔