Description
تفصیل
عربی ، فارسی ،اسم مُذکر ، بمعنی " وہ گودا جو ریڑھ کی ہَڈی یا پِیٹھ کے مہُروں میں ہوتا ہے۔"
"حرام مغز" بہت سے اعصاب کا مجموعہ ہوتا ہے جو ہماری ریڑھ کی ہڈی سے ایک موٹی ڈور کی شکل میں گزرتا ہے۔ انسانی جسم کے اعضاء کو تمام تر پیغامات دماغ سے حرام مغز کے ذریعہ ملتے ہیں۔
حرام مغز سے بہت سے اعصاب نکلتے ہیں جو جسم کے ہر عضو سے متصل ہوتے ہیں۔ یہ پورا نظام، اعصابی نظام (نروس سسٹم) کہلاتا ہے۔
حرام مغز تقریباً سترہ انچ لمبا‘ آدھا انچ موٹا اور اس کا وزن تقریباً چار تولے ہوتا ہے۔
ایک طبیب کا قول ہے کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ انسان کیا ہے تو میرا جواب ہوگا کہ انسان "دل" اور "ریڑھ کی ہڈّی "کے مجموعہ کا نام ہے۔
حرام مغز انتہائی حساس ہوتا ہے اور کسی بھی حادثے کی صورت میں اگر حرام مغز متاثر ہوجائے تو انسان کی موت فوری طور پر واقع ہوجاتی ہے۔