URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Musical Instrumentsموسیقی کے آلات

Bansuri / Flute مرلی ∕ الغوزہ ∕ بانسری

Name In EnglishBansuri / Flute
Urdu Name نے / بنسری
Pluralsمرلیاں / الغوزے / بانسریاں
Image

Description

تفصیل

بانسری (woodwind) خاندان سے تعلق رکھنے والا موسیقی کا آلہ ہے جبکہ یہ (woodwind) کی دوسری قسم سرکنڈہ وغیرہ سے غیر مشابہ ہوتے ہیں۔ بانسری کی آواز اس کے سوراخوں سے نکلنے والی ہوا کے باعث پیدا ہوتی ہے۔ وہ موسیقار جو بانسری بجاتے ہیں وہ بانسری نواز (flute player) کہلاتے ہیں۔ اس کی آواز سے قطع نظر بانسری قدیم آلات موسیقی میں شمار کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں بانسری شاید انڈیا میں بجایا جانے والا قدیم ترین آلۂ موسیقی ہے۔ ایک طرف سے پھونک کے ذریعے بجائے جانے والا یہ آلہ قدرتی بانس یا نرسل سے بنتا ہے اور اس میں چھ یا سات سوراخ ہوتے ہیں۔ ہندوؤں میں اس کو ثقافتی اور مذہبی اعتبار سے بڑی اہمیت حاصل ہے۔ یہ وہ آلہ ہے جو ’’کِرشنا جی‘‘ کی مورتی کے ساتھ لگا ہوتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share