URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Musical Instrumentsموسیقی کے آلات

Tabla طبلہ

Name In EnglishTabla
Urdu Name دف / نوبت / طَبل / دمامہ / دھونسا
Pluralsطبلے / طبلوں
Image

Description

تفصیل

طبلہ دو چھوٹے ڈھولوں کی جوڑی پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ ہندُستانی موسیقی کا بنیادی جُزو ہے جو شمالی ہند‘ پاکستان اور بنگلہ دیش میں 18 ویں صدی عیسویں سے استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ بلند آواز والی دو ڈھولکیاں ہوتی ہیں ۔ دائیں ہاتھ سے بجایا جانے والا طبلہ انفرادی طور پر بھی طبلہ یا "دایاں" کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ بائیں ہاتھ سے بجایا جانے والا طبلہ "بایاں" کہلاتا ہے۔ ابتدائی طور پر طبلہ رَقص و سرور کی محفلوں کے لئے مخصوص تھا لیکن اب بالعموم کلاسیکل رَقص کا جُزوِ لازم ہے۔ طبلہ کو ہندُستانی موسیقی میں مختلف انداز اور طرز پر استعمال کیا جاتا ہے۔ موجودہ موسیقی کے آلات میں طبلہ کو دورِ جدید میں ایک نمایاں مقام حاصل ہوچکا ہے۔طبلہ اب بہت بڑے پیمانے پر بجایا جاتا ہے۔ اس کو نوازنے والوں میں (طبلہ نوازوں میں) اللہ رکھا اور ان کے صاحبزادے ذاکر حسین بھی شامل ہیں۔

Poetry

Pinterest Share