Description
تفصیل
فرانسیسی باجا تقریباً 12 فیٹ لمبی تنگ اور دائرے کی شکل میں گھومی ہوئی نالی پر مشتمل ہوتا ہے اور ترم نواز اس کے دہانے سے مختلف سُر ترتیب سے نکالتا ہے جو سماعت پر انتہائی خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں،خصوصاً ہندُستان کی شادیوں میں اسے بارات میں دُلہا کے گھوڑے سے آگے چلایا جاتا تھا۔اب بھی پاکستان اور ہندُستان کے کچھ علاقوں میں اس فرانسیسی باجے کا رواج ہے۔ بجانے والااس میں لگی چابیوں کو بائیں ہاتھ سے دباتا ہے اور دائیں ہاتھ سے باجے کے باہر لگی ہوئی گھنٹی کو حرکت دیتا ہے جس کے باعث فرانسیسی باجے سے نہایت سُریلے سُر نکلتے ہیں۔لیکن اس باجے سے سُر نکالنے کے لیے بجانے والے کو نہایت مُشقت کرنا پڑتی ہے کیونکہ اس کو بجانے میں سانس کا پورا زور لگانا پڑتا ہے۔